ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی پی ایل کے طرز پر ٹی 20 عالمی لیگ شروع کرے گا جنوبی افریقہ

آئی پی ایل کے طرز پر ٹی 20 عالمی لیگ شروع کرے گا جنوبی افریقہ

Sun, 05 Feb 2017 12:07:14    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے طرز پر کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے 8 ٹیموں کی فرنچائز کی بنیاد بر ٹی 20 عالمی لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیگ اس سال کے آخر میں ہوگی اور اس میں ہندوستانی سرمایہ کاروں کی شرکت کی توقع ہے۔سی ایس اے نے ٹینڈر کے عمل کے ذریعے بولیوں کی پیشکش کی ہے جس کی تاریخ تین مارچ ہے۔ سی ایس اے صدر کرس نیجانی نے کہا کہ ہمارا مقصد جنوبی افریقہ میں عالمی ٹی 20 لیگ شروع کرنا ہے جس سے بہترین قابلیت کو عالمی سطح پلیٹ فارم ملے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سال 2008 میں آئی پی ایل شروع کیا تھا۔ آئی پی ایل نے کرکٹ کی تعریف ہی بدل کر رکھ دی۔ ٹی وی پر ریکارڈ ساز ریٹنگ اور میدان میں ناظرین کی بھاری بھیڑ نے اسے دنیا بھر میں موضوع بحث بنا دیا۔ آئی پی ایل کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہی کرکٹ آسٹریلیا نے بیگ بیش لیگ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور پاکستان نے پاکستان پریمیئر لیگ شروع کی۔


Share: